اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) اسلام آباد میں بچے کو مبینہ طور پر زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق تھانہ آئی نائن کے علاقے میں بچےکو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کر دیا گیا، قتل کرنے کے بعد بچےکی لاش کو درخت سے لٹکایا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کی لاش کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور ابتدائی پوسٹ مارٹم مکمل کر لی گئی ہے، زیادتی ہوئی یا نہیں پوسٹ مارٹم کے بعد حتمی طور پر بتائیں گے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل ہونے والے بچےکی عمر تقریباً 15 سال معلوم ہوتی ہے، بچے کے گھر والوں کی تلاش شروع کردی ہے۔
اسلام آباد ،بچےکی درخت سے لٹکی ہوئی لاش برآمد

ٹیگز:
لاش برآمد
