کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وفاقی وزیر قانون اعظم نزیر تارڑ سے پروفیشنل لائرز پینل کے وفد نے ممبر پاکستان بار کونسل منیر احمد کاکڑ کی سربراہی میں ملاقات کی وفد میں افضل حریفال صدر بلوچستان ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن، راحب بلیدی ممبر جوڈیشل کمیشن پاکستان، ایوب ترین ممبر بلوچستان بار کونسل، امان اللہ کاکڑ ممبر بلوچستان کونسل، برکت علی خاصخیلی جنرل سیکرٹری سبی ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن جنرل سیکریٹری، چنگیز حئی بلوچ جنرل سیکریٹری کوئٹہ بار ایسوسی ایشن، عباس کاکڑ نائب صدر کوئٹہ بار ایسوسی ایشن۔ شامل تھے۔بلوچستان ہائی کورٹ بار تربت، لورالائی، سبی،خضدار ہائی کورٹس بار کے علاوہ بلوچستان کے تمام 36 ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے لئے گرانٹس کی فراہمی کے علاوہ ملاقات میں مختلف امور پر سیر حاصل بات ہوئی جس میں 1 فیڈرل سروس ٹریبونل کوئٹہ بنچ،2 ان لینڈ ریونیو (انکم ٹیکس) ٹریبونل،3 انٹلی کچوئل پراپرٹی ٹریبونلز کی منظوری اور فعالیت ہائی کورٹ تربت لورالائی خضدار اور تربت بنچز کیلئے فیڈرل لاء آفیسر جس میں ڈپٹی اٹارنی جنرل اور اسسٹنٹ اٹارنی جنرل پوسٹوں کی منظوری۔وفاقی وزیر نے وفد کو تمام امور پر عمل درآمد کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ جلدہی بلوچستان میں فیڈرل سروس ٹریبونل بینچ بمقام کوئٹہ انکم ٹیکس ٹریبونل اور انٹیل یکچول پراپرٹی ثریبونل کام شروع کر لینگے۔
وفاقی وزیر قانون اعظم نزیر تارڑ سے پروفیشنل لائرز پینل کے وفد کی ملاقات

ٹیگز:
اعظم نزیر تارڑ
