پسنی(ڈیلی گرین گوادر) پسنی اور گردونواح میں ہفتہ کی صبح زلزلے کے جھٹکوں سے زمین لرز اٹھی، شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.9 ریکارڈ کی گئی۔مرکز کے مطابق زلزلہ صبح 6 بجکر 24 منٹ پر ریکارڈ کیا گیا، جس کی گہرائی 14 کلومیٹر جبکہ مرکز پسنی کے جنوب مغرب میں 40 کلومیٹر کی دوری پر تھا۔ زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی تاہم آفٹر شاکس کے خدشے کے پیش نظر شہریوں میں بے چینی پائی جاتی ہے۔ریسکیو اور مقامی انتظامیہ نے متاثرہ علاقوں میں الرٹ جاری کر دیا ہے اور شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔
پسنی اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

