مانجھی پور (ڈیلی گرین گوادر) ڈپٹی کمشنر صحبت پور میران خان بلوچ نے کہا ہے کہ عوام کے لئے میرے دروازے ہر وقت کھلے ہیں تعلیم اور صحت کے معاملے میں کوئی بھی سمجھوتہ نا ممکن ہے تعلیم پر کام کر رہے ہیں مختلف اسکولوں کا دورہ کر رہے ہیں والدین بجائے پرائیوٹ اسکولوں کے سرکاری اسکولوں میں اپنے بچوں کو پڑھائیں عوامی شکایات پر فوری نوٹس لیا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے مانجھی پور کے سینئر صحافی حاجی خدابخش کھوسہ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر محمد اعظم کھوسہ بھی موجود تھے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تعلیم و صحت پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا کوئی بھی ملک کی ترقی کا راز بہتر تعلیم اور صحت سے ہے میری ضلع بھر کے مختلف محکموں کے آفیسران سے میٹنگز جاری ہیں اور عوام کے درپیش مسائل بروقت حل کرنے کی کوشش کروں گا میڈیا اپنی مثبت رپورٹنگ سے مسائل کی نشاندہی کرے تاکہ ان مسائل کو حل کر سکیں میری جہاں بھی پوسٹنگ رہی ہے میں نے وہاں کی عوام کی بہتر انداز میں خدمت کی ہے۔میڈیا ملک کا چوتھا ستون ہے مسائل کی نشاندہی میں میری مدد کریں عوامی مسائل کے حل کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر تمام مسائل حل کرنے کی کوشش کروں گا علاقائی عوام بلا خوف میرے آفیس آکر اپنے درپیش مسائل سے آگاہ کریں تاکہ بروقت مسائل حل ہوں مجھے اپنے ذاتی مفادات سے عوامی مسائل عزیز ہیں دن رات کوشش کرکے عوام کے مسائل حل کررہا ہوں کرتا رہوں گا۔
عوام کے لئے میرے دروازے ہر وقت کھلے ہیں،ڈپٹی کمشنر صحبت پور

ٹیگز:
ڈپٹی کمشنر صحبت پور
