کوئٹہ(یو این اے )آل بلوچستان ٹرانسپورٹرز ایکشن کمیٹی کے صدر حاجی حبیب اللہ بادیزئی، سیکریٹری جنرل حاجی میر محمد اکبر لہڑی اور دیگر عہدیداران نے وفاقی بجٹ 2025-26 اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرانسپورٹ شعبے کو نظرانداز کر کے معیشت کی ریڑھ کی ہڈی کو کمزور کیا جا رہا ہے۔حاجی حبیب اللہ بادیزئی نے کہا کہ وفاقی بجٹ میں ٹرانسپورٹ سمیت مختلف شعبوں پر ٹیکسوں کی بھرمار کی گئی ہے جو ناقابل قبول ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر یہ فیصلے واپس نہ لیے گئے تو صوبہ بھر میں پہیہ جام ہڑتال اور ملک گیر احتجاج کیا جائے گا۔میر محمد اکبر لہڑی نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ایک ظلم ہے جسے کسی صورت قبول نہیں کیا جا سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ اقدام نہ صرف ٹرانسپورٹ انڈسٹری بلکہ عام آدمی کے چولہے کو بھی بجھا دے گا۔ رہنماں نے کہا کہ ٹرانسپورٹرز ملک گیر احتجاج کی حکمت عملی کے لیے دیگر صوبوں کی تنظیمات سے رابطے میں ہیں تاکہ مشترکہ مقف اختیار کیا جا سکے۔
ٹرانسپورٹرز کیجانب سےوفاقی بجٹ اور پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ مسترد ،ملک گیر احتجاج کا عندیہ دیدیا

