کراچی (ڈیلی گرین گوادر) پولیس اور رینجرز نے مچھر کالونی میں گودام پر چھاپے کے دورام 14 راکٹ برآمد کرلیے۔ ساؤتھ زون پولیس کو اطلاع ملی تھی کیماڑی کے علاقے مچھر کالونی میں ایک گودام میں راکٹ رکھے ہوئے ہیں جس پر رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے گودام کے مالک محمد جمال کو گرفتار کرکے 14 راکٹ برآمد کرلیے۔چھاپے اور مالک کی گرفتاری کے معاملات کے دوران ملزم کا ساتھی موقع سے فرار ہوگیا جس کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔
کراچی ، مچھر کالونی میں گودام سے 14 راکٹ برآمد

ٹیگز:
کراچی
