اسلام آباد: قومی اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس 21 مارچ کو طلب کیے جانے اور 28 مارچ کو عدم اعتماد کے لیے ووٹنگ ہونے کا امکان ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پارلیمانی امور کی مشاورت سے اجلاس بلانے پر حتمی غور شروع کردیا جس کے بعد قومی اسمبلی اجلاس بلانے کے لیے 21 مارچ کو طلب کیے جانے کا امکان ہے۔
قومی اسمبلی اجلاس میں فیصلہ کن مرحلہ 25 مارچ کے بعد آئے گا، اسپیکر ایجنڈا کے مطابق ہی کارروائی آگے بڑھائیں گے، قومی اسمبلی ایجنڈا پر تحریک عدم اعتماد کے آجانے کے 7 دن کے اندر اندر آئینی طریقہ کار کے مطابق کارروائی جاری رہے گی۔
قومی اسمبلی اجلاس کی باضابطہ کارروائی 23 مارچ کے بعد ہی چلے گی، قومی اسمبلی اجلاس او آئی سی اجلاس کے بعد باقاعدہ شروع کرنے کی تجویز دی گئی ہے، قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ 28 مارچ کو ہونے کا امکان ہے۔

