خیبرپختونخوا: اسمبلی میں اپوزیشن کے شور شرابے میں وزرا کی تنخواہوں، مراعات اور استحقاق سے متعلق بل منظورکرلیا گیا۔وزرا کی تنخواہیں،مراعات و استحقاق سے متعلق بل میں 2008 سے سرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال کو قانونی حیثیت دی گئی ہے اور بل کےتحت 2008 سےاب تک ہیلی کاپٹرکا استعمال غیرقانونی تصورنہیں ہوگا۔
اپوزیشن رکن عنایت اللہ کا کہنا کہ ہیلی کاپٹرکو رکشے کی طرح استعمال کوحکومت تحفظ دے رہی ہے، ہیلی کاپٹر کو تفریح کیلئے استعمال سےمتعلق بل پاس کیا جارہا ہے، حکومت کرپشن کے خاتمےکی بات کرتے تھی آج چوری کوتحفظ کیلئے بل پاس کیاجارہا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں قومی احتساب بیورو (نیب) نے خیبرپختونخوا کے سرکاری ہیلی کاپٹرز استعمال کرنیوالوں سے 9 کروڑکی ریکوری کیلئے صوبائی حکومت کو خط لکھا تھا۔

