(ڈیلی گرین گوادر)سعودی عرب میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش نے جل تھل ایک کردیا، متعدد علاقے زیر آب آگئے۔
جدہ، مکہ مکرمہ، طائف سمیت کئی شہروں میں موسلادھار بارش ہوئی جس سے شاہراہیں، صحرائی وادیاں پانی سے بھر گئیں، بارش سے متاثرعلاقوں میں اسکول بند ہیں، لوگوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔سعودی عرب کے محکمہ موسمیات کے مطابق مدینہ، رفح، حائل، باقع اور دیگر شہروں میں جمعرات تک بارشوں کی توقع ہے۔جدہ اور مکہ مکرمہ میں اتوار اور پیر کی درمیانی شب موسلادھار بارش کے بعد تمام انڈر پاسز ٹریفک کے لیے بند کردیئے گئے۔جدہ کے کنگ عبد العزیز انٹر نیشنل ایئرپورٹ کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’مسافر ایئرپورٹ آنے سے پہلے فضائی کمپنی سے رابطہ کریں۔
جدہ، مکہ مکرمہ،موسلا دھار بارش سے متعدد علاقے زیر آب

ٹیگز:
سعودی عرب
