کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر )صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے افغانستان کی حدود سے ہونے والی فائرنگ میں پاکستانی عوام کی شہادت کے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔وزیر داخلہ نے واقعہ پر افغان حکام سے حملہ آور کو گرفتار کر کے پاکستان کے حوالے کیا جاے جبکہ کابل اور اسلام آباد کی سطح پر اس طرح کے معاملات کیلے جلد فلیگ میٹنگ کا انعقاد کیا جائے تاکہ اور بے گناہوں کا خون نہیں بہا جائے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ملک کی حیثیت سے افغانستان کے امن کے لئے اپنا مثبت کردار ادا کرتا رہے گا لیک قیام امن، انسداد دہشت گردی اور دوطرفہ تعلقات کی بہتری کے لئے موثر سرحدی انتظام ناگزیر ہے۔وزیر داخلہ نے دعا کی کہ اللہ تعالی شہید ہونے والے والے افراد کے درجات بلند فرمائے اور زخمی ہونے والے افراد کو جلد اور مکمل صحت یابی عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
صوبائی وزیر داخلہ کا افغانستان کی حدود سے ہونے والی فائرنگ میں پاکستانی عوام کی شہادت کے پر افسوس کا اظہار

ٹیگز:
صوبائی وزیر داخلہ
