کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شہک بلوچ کی ہدایت اور عوامی شکایات پر انسداد تجاوزات مہم کے سلسلے اسسٹنٹ کمشنر سریاب نثار لانگو کی نگرانی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے بیس افراد کو گرفتار جبکہ متعدد عارضی تجاوزات ہٹا دیئے۔انسداد تجاوزات مہم کے سلسلے میں یہ کارروائیاں سریاب سب ڈویڑن کے مختلف علاقوں بشمول کسٹم چوک، گاہی خان چوک، سریاب مل ونواحی علاقوں میں کی گئیں اس دوران متعدد تجاوزات ہٹانے سمیت ریڑھی بانوں کو بھی مین شاہراہ سے ہٹاکر ٹریفک جام کا مسلہ حل کردیا گیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سریاب نثار لانگو نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہر بھر میں انسداد تجاوزات مہم روز و شور سے جاری ہے اس سلسلے میں عوام خصوصاً تاجر برادری انتظامیہ سے تعاون کرتے ہوئے مصروف شاہراہوں اور اہم سٹرکوں پر تجاوزات سے گریز کریں انہوں نے کہاکہ شہر میں تجاوزات کے باعث ٹریفک کے مسائل میں مزید اضافہ ہورہا ہے تاجر برادری سے بارہا اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنی دکانوں کے ا?گے سامان رکھنے اور تجاوزات سے اجتناب کریں۔ورگرنہ ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انتظامیہ کسی کو بےروزگار کرنا نہیں چاہتی مگر عوام کو درپیش مسائل پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کیاجائےگا، عوامی مسائل اور مشکلات کے پیش نظر شہر بھر میں انسداد تجاوزات مہم جاری رہے گی۔بعدازاں اسسٹنٹ کمشنر سریاب کویٹہ نے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شہک بلوچ کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں سریاب کے مختلف علاقوں میں جاری پولیو مہم کا بھی معائنہ کیا اس موقع پر ٹیموں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سب ڈویڑن سریاب میں انسداد پولیو مہم بخیر خوبی جاری ہے۔پولیو ٹیموں کو ہرممکن تعاون فراہم کررہے ہیں، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سریاب نے گوہر ا?باد،زہری ٹاﺅن، ہزار گنجی ،کیچی بیگ ودیگر علاقوں پولیو ٹیموں سے جاری مہم کے بارے میں معلومات دریافت کی اور والدین کی جانب سے ٹیموں کے ساتھ تعاون پراظہار اطمینان کا اظہار کیا۔انہوں نے کہاکہ والدین اپنے بچوں کو زندگی بھر کی معذوری سے بچانے کیلئے حکومت کا ساتھ دیں اور اپنے بچوں کو ضرور پولیو کے قطرے پلائیں۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہر بھر میں انسداد تجاوزات مہم زور و شور سے جاری سریاب میں عارضی تجاوزات ہٹا دیئے

ٹیگز:
ضلعی انتظامیہ
