کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ میں بادیزئی ڈیم سے ریسکیو حکام نے ایک شخص کی لاش بر آمد کر لی۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کو 24 سالہ نوجوان افضل خان ولد اختر محمدبادیزئی ڈیم میں ڈوب گیا جس پر پی ڈی ایم اے کی ریسکیو ٹیم نے ریسکیو آپریشن کر تے ہوئے افضل خان کی لاش بر آمد کر کے فوری طوپر لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضروری کاروائی کے بعدلاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔
کوئٹہ، بادیزئی ڈیم سے ایک شخص کی لاش بر آمد

ٹیگز:
لاش بر آمد
