کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو نے پاک فوج کی کمان کی تبدیلی کی تقریب میں شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کو وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو نے پاک فوج کی کمان کی تبدیلی کی تقریب میں شرکت اورپاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی،ملا قات میں انہوں نے جنرل عاصم منیر کو پاک فوج کی کمان سنبھالنے پر مبارکباد پیش کر تے ہوئے انکی کامیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعلیٰ بلو چستان میرعبد القدوس بزنجو کی پاک فوج کی کمان کی تبدیلی کی تقریب میں شرکت

ٹیگز:
تقریب میں شرکت
