خضدار (ڈیلی گرین گوادر) ڈی سی آفس خضدار کے کلرک سے یونیورسٹی کے لیکچرار بننے تک کا سفر خضدار کے ایک غریب مگر باصلاحیت و باہمت نوجوان ڈاکٹر نصیر احمد باجوئی جس نے انتہای غربت میں پڑھ لکھ کر معاشرے میں اپنا نام بنایا۔ غربت کی وجہ سے پڑھائی کے ساتھ ساتھ ڈی سی آفس خضدار میں کلرک بھرتی ہوا تاکہ نان شبینہ کے لیے کسی کی محتاجی نہ کرنا پڑے اور ساتھ میں اپنی پڑھائی بھی جاری رکھا۔ سرکاری اسکولوں سے تعلیم حاسل کی۔ ماسٹرز اور ایم فیل کی ڈگری بلوچستان انجنئرنگ یونورسٹی سے حاصل کی اور پی ایچ ڈی جامعہ سندھ مدرستہ الاسلام کراچی سے کمپیوٹر سائنس ارٹیفشل انٹیلیجنس میں کر رہے اور حال ہی میں بلو چستان یو ای ٹی خضدار میں بطور لیکچرار بھرتی ہوا ۔ڈاکٹر نصیر احمد باجوئی کی کامیابی ہر اس غریب نوجوان کی کامیابی ہے جو ہزار رکاوٹوں کے باوجود محنت کر کے ایک اعلی مقام حاصل کرنا چاھتے ہیں۔اور ہر اس نوجوان کے لئے ایک سبق ہے جو غربت کو وجہ بنا کر پڑھائی نا مکمل چھوڑ دیتے ہیں۔
ڈی سی آفس خضدار کے کلرک سے یونیورسٹی کے لیکچرار بننے تک کا سفر

ٹیگز:
باہمت نوجوان
