کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ نے عمران خان کے اسمبلیاں توڑنے کے بیان ردعمل پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے تمام دعوے اور منصوبے بری طرح ناکام ہوگئے اپنی عزیمت سے بچنے کیلئے اس طرح کے بیانات کا سہارا لینے کی ایک اور ناکام کوشش کے سوا کچھ نہیں۔یہ با ت انہوں نے اتوار کو اپنے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان پے درپے ناکامیوں کے بعد اپنا دماغی توازن کھو بیٹھا اسمبلیاں توڑنے کے بیان پر بھی بہت جلد قوم کو ایک اور یو ٹرن ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ میں 20 لاکھ عوام کی شرکت کا دعویٰ کرنے والے عمران خان نے پنجاب، خیبر پشتونخوا، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان کے حکومتی وسائل اور ملازمین کے بے دریغ استعمال کرنے اور پورے پاکستان سے کارکنوں کو جمع کرنے کے باوجود صرف 35 ہزار لوگوں کو اکھٹا کرسکے۔ انہوں نے کہا کہ نام نہاد لانگ مارچ کے ذریعے وفاقی حکومت کو ختم کرنے نکلے تھے۔ اپنی صوبائی حکومتوں کو ختم کرنے کا اعلان کرنے کے اعلان پر مجبور ہونا پڑاعمران خان مصنوعی لیڈر اور پی ٹی ائی ایک مصنوعی پارٹی ہے۔ اور انہوں نے ہمیشہ سہاروں کے بلبوتے پر سیاست اور حکومت کی۔ انہوں نے کہا کہ سہارے ہٹتے ہی ان کے تمام منصوبے ناکامی سے دوچار ہوگئے اور وہ مسلسل یو ٹرن لینے پر مجبور ہے عمران خان نے کھبی سنجیدہ سیاست نہیں کی وہ عوام کی حقیقی مسائل پر بات کرنے کے بجائے دوسرے سیاست دانوں کو چور اور خود کو پارسا ثابت کرنے کی کوشش کرتے رہتے ہیں جبکہ وہ خود کوالیفائیڈ چور ثابت ھوچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ فارن فنڈنگ، ہسپتال کے نام پر چندے، توشہ خانہ سکینڈل، گندم اور چینی کے سکینڈل اور فرح گوگی کے ذریعے میگا کرپشن سکینڈل کے بعد قوم کو اخلاقیات پر لیکچر دینا عمران خان کو زیب نہیں دیتاعمران خان کی ساری بھاگ دوڑ اپنی کرپشن سے عوامی توجہ ہٹانے کے سوا کچھ نہیں۔ لیکن اس میں بھی ناکافی ان کی مقدر بنے گی۔
عمران خان کے تمام دعوے اور منصوبے بری طرح ناکام ہوگئے، روزی خان کاکڑ

ٹیگز:
روزی خان کاکڑ
