کراچی : وزیر طلاعات و ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل میمن میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ عمران خان نے لانگ مارچ میں پنجاب حکومت کے وسائل کا بھرپور استعمال کیا مگر پھر بھی لانگ مارچ ناکام رہا ۔ کراچی میں وزیر طلاعات و ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل میمن نے ریڈ لائن بس منصوبے کے کام کا جائزہ لیا ۔اس موقع پر انہیں منصوبے پر جاری کاموں سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کا اسمبلیوں سے استعفوں کا اعلان میدان چھوڑ کر بھاگنے کے مترادف ہے ان میں تھوڑی غیرت اور ہمت ہے تو صدر سے استعفیٰ لے کر دکھائیں۔ عمران خان جلد جیل میں ہوں گے۔عمران خان کا اسمبلیوں سے نکلنے کا اعلان دھوکا ہے،وہ واقعی سنجیدہ ہیں تو صدر عارف علوی سے استعفوں کا آغاز کریں ۔
عمران خان میں غیرت اور ہمت ہے تو صدر سے استعفیٰ لے کر دکھائیں : شرجیل میمن

ٹیگز:
عمران خان
