لورالائی (ڈیلی گرین گوادر)لورالائی پولیس کی کاروائی بہن پر فائرنگ کر نے والے ملزم کو گر فتار کر کے پستول بر آمد کر لی گئی۔ پو لیس کے مطابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل اف پولیس لورالائی رینج ملک محمد سلیم لہڑی کی ہدایات پر ایس ایس پی لورالائی آصف فراز مستوئی کے احکامات پرایس ڈی پی او سردار نصراللہ خان حمزازئی کے زیرنگرانی ایس ایچ او عارف باتوزئی کے سربراہی میں سب انسپکٹر دلاورخان اے ایس ائی بہادر مری ہمراہ پولیس ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے مقدمہ فرد نمبر 242/022 بجرم 324 ت پ میں ظہور آباد(باگڑی میدان) میں گھر کے اندر اپنے بہن پرفائرنگ کرنے والا ملزم عبداللہ ولد نیاز قوم جت ساکن بھاگڑی میدان لورالائی کو گرفتار کرلیا اور انکے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والی پستول بھی برآمد کر لی، پو لیس کے مطابق ملزمک کے خلاف بغیر لائسنس اسلحہ رکھنے کا مقدمہ اسلحہ آرڈنیس ایکٹ کے تحت الگ مقدمہ فرد نمبر 245/022 بجرم درج کر کے مزید تحقیقات جا ری ہے۔
لورالائی پولیس کی کاروائی، بہن پرفائرنگ کرنے والے ملزم گرفتار، پستول بر آمد

ٹیگز:
فائرنگ
