گوادر (ڈیلی گرین گوادر) یونیورسٹی آف گوادر کے ترجمان کے بیان کے مطابق یونیورسٹی آف گوادر میں نئے سپرنگ سمسٹر (جنوری 2023) کے لئے چار سالہ بی ایس پروگرامز جن میں بی ایس مینجمنٹ سائنسز، بی ایس آئی ٹی، بی ایس کامرس، بی ایڈ ایجوکیشن، جبکہ نئے پروگرامز بی ایس کیمسٹری، بی ایس انگلش، بی ایس ڈیٹا سائنس اور بی ایس اکنامکس کے علاوہ ایک سالہ ڈپلومہ کورسز جن میں میری ٹائم افیرز، پورٹ مینجمنٹ، اکاؤنٹنگ اینڈ فنانس، ہوٹل مینجمنٹ، انٹیریئر ڈیزائینگ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی شامل ہیں کے شعبوں میں داخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 15 دسمبر تک توسیع کر دی گئی ہے۔ داخلہ فارم یونیورسٹی آف گوادر کے ایڈمشن آفس میں اور آفیشل ویب ساہیٹ www.ug.edu.pk پر دستیاب ہیں۔
گوادر یونیورسٹی میں نئے تعلیمی سال سمسٹر اسپرنگ جنوری 2023 کیلئے داخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

ٹیگز:
گوادر یونیورسٹی
