لورالائی (ڈیلی گرین گوادر) لورالائی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے پولیس کو دو مقدمات میں مطلوب اشتہاری ملزم کو گرفتار کرلیا۔پو لیس کے مطابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل اف پولیس لورالائی رینج ملک محمد سلیم لہڑی کی ہدایات پر ایس ایس پی لورالائی آصف فراز مستوئی کے احکامات پرایس ڈی پی او سردار نصراللہ خان حمزازئی کے زیرنگرانی ایس ایچ او عارف باتوزئی کے سربراہی میں پولیس ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے مقدمہ فرد نمبر 160/022بجرم 392 ت پ اور مقدمہ فرد نمبر 181/022 بجرم 147،149،506،188،353،224،2225،216 میں مطلوب اشتہاری ملزم شفیع خان ولد عبدالحکیم سکنہ لورالائی کو گرفتار کرلیا. مزید تفتیش لورالائی پولیس کررہی ہے۔
لورالائی ، پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے مطلوب اشتہاری ملزم کوگرفتارکرلیا

ٹیگز:
پولیس
