کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) بی اے پی کے رکن اسمبلی میر عارف جان محمد حسنی نے ایک مرتبہ پھر سیندک کا معاملہ ایوان میں اٹھاتے ہوئے کہاکہ سیندک پروجیکٹ میں رازق سنجرانی نامی شخص سی ایس آر کے فنڈز کو خرچ کررہا ہے انہوں نے ڈپٹی اسپیکر سے استدعا کی کہ وہ اسکی تحقیقات کرکے سیکرٹری مائنز کو طلب کریں جس پر ڈپٹی اسپیکر نے رولنگ دیتے ہوئے معاملے کو سٹینڈنگ کمیٹی کے حوالے کرتے ہوئے کہاکہ سیکرٹری لیبر کو سٹینڈنگ کمیٹی میں طلب کیا جائے۔
سیندک پروجیکٹ میں رازق سنجرانی نامی شخص سی ایس آر کے فنڈز کوخرچ کررہا ہے، میر عارف محمد حسنی

ٹیگز:
میر عارف جان محمد حسنی
