کوئٹہ(گرین گوادر نیوز) بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ رکن قومی اسمبلی سردار اختر جان مینگل نے اپنے ٹوئٹ میں بی این پی کے تحریک عدم اعتماد کی مخالفت کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری جماعت بی این پی اپوزیشن کے ساتھ ہے اور انکے فیصلے کی مکمل حمایت کریگی دوسری جانب بی این پی کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر خبر گردش کر رہی ہے کہ پیپلزپارٹی کے رہنما نواب ثنا اللہ خان زہری کی وزیر اعلی جام کمال کیخلاف تحریک عدم اعتماد میں شامل ہونے کی صورت میں بی این پی اور سردار اختر جان مینگل اس تحریک سے الگ ہونگے یہ خبر غلط بے بنیاد اور من گھڑت ہے۔
ہماری جماعت بی این پی اپوزیشن کے ساتھ ہے اور انکے فیصلے کی مکمل حمایت کریگی، سردار اختر جان مینگل

ٹیگز:
سردار اختر جان مینگل
