کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) ینگ فارماسسٹس ایسوسی ایشن کے صوبائی کابینہ اور کونسل کے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ فارماسسٹس کے دیرینہ مسائل خاص طور پر سروس اسٹریکچر کے لئے تمام کمیونٹی کو اعتماد میں لے کر فیصلہ کن جدوجہد کا آغاز کیا جائے گا۔ بیان میں اس امر پر افسوس کا اظہار کیا گیا کہ سپریم کورٹ کے معزز عدلیہ کے فیصلہ اور حکومت کے رضامندی کے باوجود بیروکریسی کی جانب سے فارماسسٹس کے سروس سٹریکچر کو طویل عرصے سے منظور نہیں ہونے دیا جارہا۔ جبکہ دوسری طرف بیروکریسی اپنے لئے ہر روز پروموشن لے رہی ہے۔ پروموشن ہر ملازم کا بنیادی حق ہے۔ جبکہ فارماسسٹس کو اس سے محروم رکھا جارہا ہے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس صوبے کی روایت بن چکی ہے کہ جب تک آپ سڑکوں پر نہیں نکلتے کوئی بھی آپ کی بات نہیں سنتا ہے۔ ینگ فارماسسٹس ایسوسی ایشن اپنے پر افتخار ماضی کی جدوجہد کی طرح اب فیصلہ کن طور پر اپنے کمیونٹی کی دیرنہ مسائل کیلئے جدوجہد کا آغا ز کریں گے۔ تمام فارماسسٹس صوبائی اور ضلعی کابینہ کے ساتھ مل کر احتجاج کی تیاری کریں۔
سروس ا سٹرکچر کے لئے جلد تمام کمیونٹی کے ساتھ مل کر تحریک کا آغاز کریں گے،ینگ فارماسسٹس ایسوسی ایشن

