کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلو چستان نیشنل پارٹی کے جا ری کر دہ مر کزی بیان میں کہا گیا کہ پارٹی کے مرکزی کال پر بلو چستان بھرمیں آج بروز جمعہ 14جولائی 2023مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال کی جائے گی، انجمن تاجران کے تمام گروپس نے آج کی شٹر ڈاؤن ہڑتال کی مکمل حمایت کر نے کا اعلان کر رکھا ہے، آج کی شٹرڈاؤن ہڑتال کی بنیا دی وجہ بلو چستان کی مخدوش امن وامان کی صورتحال، بھتہ خوری،اغواء برائے تاوان، مسلح جتھوں اور ڈیتھ اسکواڈ کی سرپرستی، لا پتہ افراد کی عدم بازیابی، سنگین انسانی حقوق کی پا مالیوں، خوف و ہراس پھیلانے،قو می لیڈر سردار اختر جان مینگل کے خلاف جاری سازشیں، قوم وطن دوست پارٹیوں کو دیوار سے لگانے، انکی سیا سی سر گرمیوں میں مداخلت اور کمزور کر نے اور دیگر عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف آواز بلند کر نا ہے آج بلو چستان کے عوام جن گھمبیر سیا سی سماجی معاشی معاشرتی مسائل کی دلدل میں پھنسے ہو ئے ہیں اسکی ذمہ داری بھی وہ قوتوں ہیں جنہوں نے ایک سوچے سمجھتے منصوبے کے تحت بلو چستان کے پر ا من حالات کو خراب کیا ہے اور آج ایک مر تبہ پھر وڈھ میں کشیدہ صورتحال جو گزشتہ ایک ماہ سے جا ری ہے وہاں کے حالات کو جواز بنا کر بلو چستان کی ہر دلعزیز قومی جماعت بی این پی اور انکے مقبول لیڈر سر دار اختر جان مینگل کو بند گلی کی طرف دھکیلنے اور سیا سی سر گرمیوں پر قد غن لگانے، حقوق کی خاطر سیا سی جمہوری جدو جہد پر قد غن لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے عوام کو یہ تمام فیصلے کسی بھی صوررت میں قبول نہیں ہے پارٹی کے زیر اہتمام بلو چستان کے عوام نے جس انداز میں نیشنل ہائی ویز پر پہیہ جام ہڑتا ل کو کامیاب بنایا اور تاریخی احتجاجی ریلیوں اور مظاہرہوں میں ہزاروں کی تعداد میں شرکت کر کے اپنا فیصلہ بی این پی کے حق میں دیا جو کہ ہمارے پارٹی کے اصولی نظریا تی موقف اور بیانیے پر عوام کی تائید و حمایت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ تاجربرادری دکانداران آج اپنے کاروباربند کر کے بلو چستان کے مجموعی امن وامان کی صورتحال پر اپنا جمہوری حصہ ڈالیں۔علاوہ ازیں جمعرات کو بلو چستان بھر میں پارٹی کے مرکزی،ضلعی اور علا قائی رہنماؤں نے شٹر ڈاؤن ہڑتا ل کو کامیاب بنا نے کے لئے مختلف علاقوں میں پمفلیٹ تقسیم کئے اور تاجر برادری و دکانداران کے ساتھ مختلف علاقوں میں میٹنگز اور ملاقاتیں کر کے شٹر ڈاؤن ہڑتال کو کامیاب بنا نے کے لئے حکمت عملی طے کی۔
پارٹی کی مرکزی کال پر بلو چستان بھرمیں بروز جمعہ 14جولائی 2023مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال کی جائے گی، بلو چستان نیشنل پارٹی

ٹیگز:
بلو چستان نیشنل پارٹی
