ڈیرہ بگٹی (ڈیلی گرین گوادر)افسوسناک واقعہ ڈیرہ بگٹی کے علاقے کچھی کینال میں دو کمسن بچیاں پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئیں۔ جاں بحق ہونے والی بچیوں کی شناخت میر حاجی دختر میاں خان ہوتکانی اور عبدالعزیز دختر کرم خان ہوتکانی کے ناموں سے ہوئی ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق بچیاں کھیل کے دوران نہر کے قریب گئیں جہاں وہ پھسل کر گہرے پانی میں جا گریں۔ مقامی لوگوں نے لاشوں کو نکال کر ورثا کے حوالے کر دیا۔ علاقے میں غم و سوگ کی فضا قائم ہے۔
کچھی کینال میں دو کمسن بچیاں پانی میں ڈوب کر جاں بحق

ٹیگز:
کچھی
