واشک(ڈیلی گرین گوادر)ضلع واشک میں زمینی تنازعے پردو گروپوں میں لڑائی جھگڑے کے دوران فارئنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق ضلع واشک کے علاقہ رخشان سرلوپ میں زمینی تنازعے میں دو گروپوں میں لڑائی جھگڑے کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں شیرینزہ پتک کے رہائشی حبیب احمد ولد عبدالرشید گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گیا تھا زخمی کو ار ایچ سی ناگ منتقل کیا گیا جہاں طبی امداد دینے کے بعد کوئٹہ منتقل کیا جا رہا تھاکہ بسیمہ کے مقام پر وہ زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا۔
واشک میں لڑائی جھگڑے کے دوران فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

ٹیگز:
واشک
