خضدار(ڈیلی گرین گوادر)لیویز فورس باغبانہ کی بڑی کاروائی، شہر بھر میں رہزنی چوری و ڈکیتی اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث بین الضلاعی گروہ کے کارندہ و خضدار پولیس, سوراب پولیس و لیویز فورس باغبانہ کو انتہائی مطلوب اشتہاری ملزم گرفتار۔تفصیلات کے مطابق کچھ عرصے سے باغبانہ و گردونواع میں ڈکیتتی موٹرسائیکل چھننے کی وارداتوں کے بعد ڈپٹی کمشنر خضدار میجر ر محمد الیاس کبزئی نے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر خضدار کو ملزمان کی فوری گرفتاری و لوگوں کی جان و مال کی حفاظت کیلیے خصوصی کاروائی کرنے کی ہدایت دی اسسٹنٹ کمشنر خضدار میر محمد جان جمالدینی نے خصوصی ٹیم تشکیل دی ٹیم میں نائب تحصیلدار حبیب گچکی خضدار لیویز انچارج نوراحمد زہری باغبانہ لیویز انچارج غلام حیدر زہری,رسالدار حفیظ اللہ رسالدار شاھد اسلم دفعدار حبیب زہری دفعدار محمد ابراھیم و دیگر اہلکار شامل کیے لیویز ٹیم نے سی آئی اے ٹیم کی مدد سے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے، ڈکیتی، رہزنی و دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث بین الاضلاعی گروہ کے کارندہ سعداللہ ولد محمد عمر سکنہ آرچنو کو گرفتار کرلیا،واضع رہے کے ملزم لیویز تھانہ باغبانہ کو مختلف مقدمات نمبر 54/2022 60/2022 بجرم زیر دفعہ 337H2 380 34 ت پ 337ADF 504,506,427 میں لیویز تھانہ کو انتہائی مطلوب تھے،ملزم نے دوران تفتیش مزید اپنے کرمنل ریکارڈز کی انکشاف کردیے ملزم نے متعدد سنگیں وارداتوں کا اعتراف کردیاملزم باغبانہ کے علاوہ خضدار میں بھی کئی وارداتوں کا اعتراف کردیا اور صدر تھانہ پولیس خضدار و سوراب پولیس کو بھی مطلوب بتایا جارہا ہیں ملزم کی اعتراف اور انکشافات سے مزید گرفتاریاں متوقع ہیں ڈپٹی کمشنر خضدار و اسسٹنٹ کمشنر خضدار کی جانب سے کامیاب کاروائی کرنے پر متعلقہ لیویز ٹیم کو شاباش و نقد انعام دینے کا اعلان کیا
خضدار، چوری اورڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار

ٹیگز:
خضدار
