اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ میں بخوشی سینیٹ کی رکنیت سے مستعفی ہونے پر رضامند ہوں کیونکہ سینئر رہنما نے مجھے بتایا کہ پارٹی کی قیادت میرے ’سیاسی مؤقف‘ سے خوش نہیں ہے۔
آج پارٹی کے سینئر رہنما سے ملاقات ہوئی، انہوں نے پیغام دیا کہ پارٹی قیادت میری مؤقف سے خوش نہیں ہے اور سینیٹ کی رکنیت سے میرا استعفیٰ چاہتی ہے، میں بخوشی مستعفی ہونے کا اعلان کرتا ہوں۔سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ پارٹی قیادت کا مشکور ہوں، جنہوں نے مجھے سندھ سے سینیٹ کی نشست دی، اختلافات اپنی جگہ، ان کے ساتھ سفر شاندار رہا، اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔
خیال رہے کہ انہوں نے 5 نومبر کو ٹوئٹ میں کہا تھا کہ اعظم سواتی کے کا یہ کلپ چیئرمین سینیٹ اور تمام پارلیمان کے منہ پر طمانچہ ہے مصطفیٰ نواز کھوکھر نے 6 نومبر کو اسی معاملے پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ چیئرمین سینیٹ کی جانب سے تحقیقاتی کمیٹی کا اعلان مثبت عمل ہے لیکن اس کمیٹی کا حال بھی کیمرہ تحقیقاتی کمیٹی والا نہ ہو کہ دو سال گزرنے کے باوجود ایک میٹنگ تک نہ ہوئی۔

