لورالائی (ڈیلی گرین گوادر) پیپلز پارٹی بلوچستان کے سیکرٹری اطلاعات و نشر یات سردار سربلند خان جوگیزئی نے کہاہے کہ عمران خان پر حملے کی ہر سیاسی جماعت نے مذمت کی ہے لیکن انکے حالیہ طرز عمل سے حملے کو ذاتی مفادات اور سیاسی فائدے کیلئے استعمال کرنا شروع کردیا ہے اپنا علاج اپنی مرضی اور اپنے ذاتی نجی ہسپتال میں کرانے سے انکی میڈیکل رپورٹ مشکوک ہوگئی ہے جس سے قانونی تقضاضوں کو پورا کرنا شائد ممکن نہیں ہوگا۔ یہ بات انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ بغیر ثبوت اور تحقیقات کے الزامات کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے فل کورٹ کمیشن بنانے کی جو درخواست سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سے کی ہے اس سے تمام حقائق سامنے لانے میں مدد ملیگی انہوں نے کہا کہ پی ٹی ائی کے احتجاج نے عوام کو ایک مشکل صورتحال سے دوچار کعدیا ہے ہم سیاست عوام کی خوشحالی ترقی کیلئے کرتے ہیں لیکن اگر عوام کو مشکلات میں ڈالا جائے تو یہ کہاں کی سیاست ہے انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ کا کوئی مقصد نہٰن صرف ملک کو جمہوریت کے پٹڑی سے اتارنے کی ایک بہت بڑی سازش نظر آرہی ہے جس کو پی پی اور دیگر اتحادی جماعتیں ملکر ناکام بنا دینگے سیاست میں فساد لڑائی لڑو اور مارو کے قائل نہیں ہماری جماعت کی بی بی کو شہید کیا گیا لیکن سابق صدر آصف زرداری نے پاکستان کھپے کا نعرہ قوم کو دیا ورنہ ہم ملک کو جام اور بڑا نقصان پہنچا سکتے تھے لیکن ہمارے شریک چیئرمین نے صبر و تحمل استقامت اور جمہوری رویہ کا ثبوت دیتے ہوئے ایسا کچھ بھی نہیں کیا جس سے ملک کو نقصان پہنچے لیکن عمران خان پر حملہ ہوا جو کہ نہیں ہونا چاہیے تھا عمران خان نے اوپر حملے کو جواز بنا کر ملک کو ہر طرف سے نقصان پہنچانے کا تہیہ کرلیا جو کہ انکے غیر جمہوری سوچ کو ظاہر کرتا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت اپنی ائینی مدت ضرور پورا کرکے اکتوبر 2023 میں عام الیکشن کرائیگی انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ 22 کروڑ عوام کی نمائندگی کررہی ہے ملک اور عوام کے بہتر مفادات کیلئے اس ادارے پر موجودہ وقت میں اہم ترین زمہ داری عا ئد ہوتہ ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان پارلیمنٹ کی بے توقیری کیلئے ہر حربہ استعمال کر رہے ہیں انھیں عوام نے اپنے مسائل اور ملک کی مفاد میں قانون سازی کرنے کیلئے ایوان میں بھیجا لیکن جب انھیں ایک آئینی طرویقے سے تحریک عدم اعتماد کے زریعے فارغ کیا گیا جس پر انہوں نے اسمبلی سے اجتماعی استعفے دیدئے اور ملک کے اس اہم فورم کو نظر آنداز کردیا جس سے ایوان اور عوام دونوں کی توہین کی گئی انہوں نے کہا کہ عمران خان کے لانگ مارچ سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے وہ اپنا شوق ضرور پورا کریں حکومت انکے مارچ کے آگے کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی گی لیکن اگر انہوں نے 10 کو اسلام آباد پہنچنے کے بعد کڑ بڑ اور جلاو و گھیراو اور یہاں کے عوام کی زندگی کو آجیرن بنانے کی کوشش کی اور قانون کو اپنے ہاتھ میں لیا تو حکومت اپنی زمہ داری ضرور پورا کرتے ہوئے ان کے ساتھ سختی کے ساتھ نمٹے گی انہوں نے کہا کہ ملک کی تاریخ میں کھبی کوئی حکومت لانگ مارچ یا احتجاج کے نتیجے میں نہیں گری اگر ایسے عمل کو کامیاب کرایا گیا تو پھر شائد کوئی حکومت بھی اپنی ائینی مدت پورا نہیں کرسکی گی انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو حقیقی اپوزیشن کا کردار ادا کرنے کیلئے واپس اسمبلی میں آکر اپنا رول ادا کرنا چاہیے اور آئندہ عام الیکشن تک انتظار کرنا ہوگا اگر اسمبلی میں انھیں اراکین کی اکثریت حاصل ہوتی ہے تو پی ڈی ایم کی حکومت کو ائینی طور پر تبدیل کر سکتی ہے ہم نے ملک میں مہنگائی کے خاتمے کیلئے مربوط پلان بنایا ہے اور سیلاب زدگان کی بحالی تک چین سے نہ رہنے کا تہیہ کررکھا ہے۔
عمران خان پارلیمنٹ کی بے توقیری کیلئے ہر حربہ استعمال کر رہے ہیں، سردار سربلند جوگیزئی

ٹیگز:
سردار سربلند جوگیزئی
