کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)نیشنل پارٹی کے سنیئر نائب صدر سابق سینیٹر میر کبیر محمد شہی نے کہا ہے کہ خوشی اس بات کی ہے کہ نظریاتی اور فکری لوگ نیشنل پارٹی میں جو در جوق شمولیت اختیار کر رہے ہیں، نیشنل پارٹی نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے اور آئند بھی عوام کی خد مت کرتی رہے گی، پارٹی میں شمولیت اختیار کر نے والوں کو خوش آمدید کہتا ہوں۔ یہ بات انہوں نے ہفتہ کو میر لعل جان محمد حسنی، میر لیاقت محمد حسنی، سعید احمد محمد حسنی، حاجی محمد اسلم محمد حسنی سمیت سینکڑوں ساتھیوں کی شمولیت کے موقع پر کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہی، اس موقع پر فارق شاہوانی، یو نس بلوچ، علی احمد لانگو، میر یعقوب لانگو، ٹکری اللہ گل محمد حسنی بھی موجود تھے۔ میر کبیر محمد شہی نے کہا کہ نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کر نے والے سینکڑوں ساتھیوں کو پارٹی کی طرف سے خوش آمدید کہتا ہوں، نیشنل پارٹی صوبے میں تقویت حاصل چکی ہے پارٹی میں نظریاتی اور فکری لوگ کی جو در جوق شمولیت باعث فخر ہے۔ اس موقع پر ٹکری اللہ گل محمد حسنی نے پارٹی میں شمولیت اختیار کر نے والے ساتھیوں کو مبارکبا د پیش کر تے ہوئے کہاکہ ماضی کی طرح ایک مر تبہ پھر عوام کی طاقت منتخب ہو کر عوام کی خدمت کریں گے۔ اس موقع پر پارٹی میں شمولیت اختیار کر نے والے میر لعل جان محمد حسنی نے کہا کہ نیشنل پارٹی کے منشور سے متاثراور ڈاکٹر عبد المالک بلوچ کی قیادت پر اعتماد کر تے ہوئے شمولیت اختیا رکر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ نیشنل پارٹی کے منشور کو گھر گھر تک پہنچانے کے لئے بھر پور کوشش کریں گے۔
نیشنل پارٹی کے منشور کو گھر گھر تک پہنچانے کے لئے بھر پور کوشش کریں گے، میر کبیر محمد شہی

ٹیگز:
میر کبیر محمد شہی
