خاران(ڈیلی گرین گوادر)ترقیاتی کاموں کو عوامی مفادات کے لیے جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔حلقہ انتخاب میں جاری ترقیاتی کام کو انتہائی سنجیدگی سے لیا جائے اور ترقیاتی کام کو مزید تیز کروایا جائے۔ان خیالات کا اظہار رکن صوبائی اسمبلی واجہ ثناء بلوچ نے سٹی میں شاپنگ روڈ پر واٹر ٹینکی کی افتتاحی موقع پر اظہار خیال کیا۔رکن صوبائی اسمبلی واجہ ثناء بلوچ نے ترقیاتی کاموں کے مشترکہ طور پر عوامی مفادات کے لیے شروع کیے گئے منصوبوں کو اپنے اپنے مقررہ وقت میں مکمل کروائیں۔انہوں نے کہا کہ تمام ترقیاتی کاموں میں اعلیٰ کوالٹی کے میٹریل کے استعمال کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوامی مفادات کے لیے جاری کیے گئے فنڈنگ کا صحیح استعمال عمل میں لایا جاسکے۔ اس موقع پر محمکہ پبلک ہیلتھ کے ایکسئین پی ایچ ای نورالحق میروانی،ایس ڈی او قاضی شہزاد،سب انجینئر شبیر احمد مینگل کو کہا شہر کو پانی کے فراہمی کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لاکر عوام کے مشکلات کو دور کیا جائے اس واٹر ٹینکی کے فنکشنل ہونے سے عوام کو درپیش پانی کے مسائل پر کافی حد تک قابو پالیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ترقی کا یہ سفر اسی طرح جاری رہے گا اور ہم حقیقی معنوں میں عوامی مفادات کو ترجیح دے رہی ہے جس کے لئے خاران میں کہیں سڑکوں کے منصوبے جاری کیے گئے ہیں تاکہ ان کی تکمیل سے عوام کو ہر طرح کے سہولیات فراہم کی جاسکیں۔انھوں نے کہا اپنے حلقہ انتخاب میں مختلف شعبوں میں یکساں طور پر ترقیاتی کام کررہے ہیں اور علاقے میں تعمیر و ترقی کیلئے جو عملی اقدامات اٹھا رکھے ہیں ماضی میں اس کی مثال نہیں ملتی ماضی میں روایتی سیاستدانوں نے عوام کو صرف جھوٹے وعدوں اور دعوؤں پر ٹرخایا تھا۔رکن صوبائی اسمبلی واجہ ثناء بلوچ نے کہا ہم عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیں۔اس موقع پر ایکسین پی ایچ ای نورالحق میروانی، ایس ڈی او قاضی شہزاد، سب انجینئر شبیر احمد مینگل، نومنتخب کونسلر حاجی رضاساسولی، میر صابر ریکی، چیف محمد خان ملازئی، ٹھکیدار محمد عارف بڑیچ، شبیر احمد بادینی، حاجی خدا رحیم قمبرانی، محمد خان سہر، سردار فضل سمالانی، چئیرمن میرغلام دستگیر مینگل، خالد ساسولی، ریاض احمد نوتانی، صدام بلوچ، لیڈر خدا بخش اور سید ظہور شاہ ھاشمی و دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے علاقے مکین اور پارٹی ورکرز نے بڑی تعداد میں شرکت کی
ترقیاتی کاموں کو عوامی مفادات کے لیے جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے،واجہ ثناء بلوچ

ٹیگز:
واجہ ثناء بلوچ
