کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) ڈی آئی جی پو لیس کوئٹہ اظفر مہیسر نے شہید صحافی عبدالواحد رئیسانی قتل کیس میں پیشرفت نہ ہونے کا نوٹس لے لیا، ایس پی سریاب کو ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھانے کی ہدایت کرتے ہوئے قانونی کارروائی تیز کرنے کی ہدایت کردی۔ جمعرات کے روز بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے جنرل سیکرٹری منظور احمد رند، شہید صحافی عبدالواحد رئیسانی کے بھائی اسفند یار رئیسانی نے ڈی آئی جی پو لیس کوئٹہ اظفر مہیسر سے ڈی آئی جی آفس میں ملاقات کی ملاقات میں اسفند رئیسانی نے شہید صحافی عبدالواحد رئیسانی قتل کیس میں پولیس کی عدم سنجیدگی اورمزید پیشرفت نہ ہونے سے متعلق ڈی آئی جی کوئٹہ کوتفصیلی آگاہ کیا، ملاقات میں منظور احمدرندنے مفرور ملزمان کی عدم گرفتاری اور تحقیقات کو سردخانے کی نظر کرنے کے حوالے سے صحافیوں کو لاحق خدشات اور تحفظات سے بھی ڈی آئی جی کوئٹہ کو آگاہ کیاجس کا ڈی آئی جی کوئٹہ اظفر مہیسر نے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی سریاب سے رابطہ کرکے انہیں شہید صحافی قتل کیس میں ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھانے کی ہدایت کرتے ہوئے مفرور ملزمان کی گرفتاری کیلئے قانونی کارروائی تیز کرنے کی ہدایت کی۔ ڈی آئی جی پو لیس کوئٹہ اظفر مہیسر نے بی یو جے کے جنرل سیکرٹری منظور احمد رند اور اسفید یار رئیسانی کو یقین دہانی کرائی کہ وہ خود کیس کی نگرانی کریں گے۔
ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ اظفرمہیسرنے شہید صحافی عبدالواحد رئیسانی قتل کیس میں پیشرفت نہ ہونے کا نوٹس لے لیا

ٹیگز:
اظفرمہیسر
