کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری و حلقہ این اے 263سے امیدوار روزی خان کاکڑ،حلقہ این اے 262سے امیدوار حاجی رمضان اچکزئی،حلقہ پی بی42سے امیدوار سید داود آغا اور جعفر جارج نے کہا ہے کہ اس وقت ملک میں جو افراتفری، مہنگائی، بے روزگاری، پسماندگی، امن وامان اور سنگین معاشی بحران کا جو مسئلہ درپیش ہے ان تمام مسائل کی ذمہ داری ان قوتوں پر عائد ہوتی ہے جنہوں نے عوام کی نجات دہندہ جماعت پاکستان پیپلز پارٹی کو ہمیشہ اقتدار سے دور رکھنے کے لیے غیر جمہوری ہتھکنڈے استعمال کئے بلکہ ان قوتوں کو اقتدار میں لایا گیا جو ملک کے بنیادی مسائل کے حل کیلئے نہ ان کے پاس کوئی وژن ہے اور نہ ان مسائل کو حل کرنے صلاحیت ہے،8فروری کو پاکستان پیپلز پارٹی چاروں صوبوں سے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریگی۔ یہ بات انہوں نے پیر کوعلمدار ر وڈ مری آباد میں پاکستان پیپلز پارٹی حلقہ پی بی 42 کوئٹہ 5 کے زیر اہتمام مرکزی انتخابی رابطہ آفس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ملک میں رہنے والی تمام نسلوں، قوموں و طبقات کا واحد ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جنہوں نے ملک میں رہنے والے تمام طبقات کو ایک پلیٹ پر جمع کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت، مساوات اور ملکی وسائل میں محروم طبقات کو حصہ دلانے کی بات 1967 میں اس وقت گنجنا شروع ہواجب قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی قیادت میں پاکستان پیپلز پارٹی وجود میں آئی۔ انہوں نے کہا کہ مزدوروں، ہاریوں، محنت کشوں اور محروم طبقات کے حقوق کے حصول کیلئے قیادت سمیت ہزاروں جیالوں نے شہادتیں، زندان کی صعوبتیں، کوڑے اور ملک پر مسلط جمہوریت دشمن امروں کی ہر قسم جبر و تشدد برداشت کئے۔ لیکن ان محروم طبقات کے حقوق پر سمجھوتہ نہیں کیا اور ملک میں جمہوریت کو بحال کیااور آج ملک میں ہر فرد کو مساوی ووٹ کا حق حاصل ہے یہ سب پاکستان پیپلز پارٹی کی مرہون منت ہے۔انہوں نے کہا کہ ووٹ ایک امانت ہے یہ موقع پانچ سال میں ایک مرتبہ ملتا ہے یہ کسی صورت ضائع نہیں ہونا چاہئے ووٹ علاقائی بنیادوں پر مختلف خوش نما نعروں سے گروی مفادات کے لئے سرگرم قوتوں کے بجائے پاکستان پیپلز پارٹی جیسے ملک گیر پارٹی کے حق میں استعمال کرے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ملک کو درپیش تمام معاشی چیلنجز سے ملک نکالنے کیلئے 10 نکاتی منشور پیش کیا ہے ایسا قابل عمل منشور کسی پارٹی کے پاس نہیں اور پاکستان پیپلز پارٹی کے منشور تمام مسائل کا حل موجود ہیاگر ملک کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنا چاہتے ہو تو 8 فروری کو ووٹ صرف پاکستان پیپلز پارٹی اور تیر کو دینا ہوگااور تمام مسائل کا ادراک رکھنے والے نوجوان قائد چیرمین بلاول بھٹو زرداری کو وزیر اعظم بنانا ہوگا۔
ووٹ ایک امانت ہے یہ موقع پانچ سال میں ایک مرتبہ ملتا ہے، روزی خان کاکڑ

ٹیگز:
روزی خان کاکڑ
