کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان اسمبلی کااجلاس پیر کواسپیکر صوبائی اسمبلی کیپٹن(ر)عبدالخالق اچکزئی کی زیر صدارت شروع ہوااجلاس میں پارلیمانی سیکرٹری سروسزاینڈجنرل ایڈمنسٹریشن میر لیاقت علی لہڑی کے بھائی کی وفات پر فاتحہ خوانی کی گئی۔بعدازاں اجلاس اقرا مڈل ہائی سکول کے بچوں اوربچیوں نے شرکت کی اور اجلاس کی کارروائی دیکھی۔اسپیکر صوبائی اسمبلی عبدالخالق اچکزئی نے طلبا وطالبات کو اسمبلی اجلاس خوش آمدید کہا۔اجلاس میں اراکین اسمبلی اسفندیار کاکڑ،میرصمدگورگیج،سردارعبدالرحمن کھیتران،میر یونس عزیز زہری،میرظفراللہ زہری،میر زابد علی ریکی،خیر جان بلوچ،رحمت بلوچ، میر عبید گورگیج کی رخصت کی درخواستیں پیش کی گئی جس پر اسمبلی نے متفقہ منظوری دیدی۔دریں اثنا اجلاس میں پارلیمانی سیکرٹری سنجے کمار نے اقلیتی ارکان اسمبلی روی پہوجا،پیٹرک سنٹ مسیح کی جانب سے مشترکہ قرارداد پیش کی اور قرارداد کے متن میں کہاگیاہے کہ پاکستان میں اقلیتوں سے تعلق کرھنے والے لوگ نہ صرف سیاست بلکہ افواج پاکستان،بیوروکریسی،تعلیم،صحت کے علاوہ زندگی کے مختلف شعبوں میں ملک کی ترقی وخوشحالی کیلئے اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں،ریاست مذہبی اقلیتوں سمیت کم نمائندگی والے طبقات کاتحفظ، ان کو بااختیار بنانے،ان کی ترقی کیلئے پرعدزم ہے تاکہ اقتصادی،سیاسی اور عوامی نمائندگی میں ان کی شرکت کویقینی بنایاجاسکے،وفاقی اورصوبائی حکومتوں نے تمام سرکاری وغیرسرکاری اداروں کے ملازمتوں میں اقلیتوں کیلئے 5فیصد کوٹہ مختص کیاہے لیکن صوبائی محکموں میں اقلیتوں کیلئے مخصوص 5فیصد کوٹہ پر عملدرآمد نہ ہونے کے برابر ہے جس کی وجہ سے اقلیتوں میں سخت تشویش پائی جارہی ہے،لہذا یہ ایوان حکومت سے سفارش کرتاہے کہ وہ اقلیتوں کیلئے مختص کوٹہ پر عملدرآمد کرانے کیلئے اقدامات اٹھائیں۔بعدازاں مشترکہ قرارداد کو متفقہ طورپر منظور کرلیا گیا۔اجلاس میں رکن صوبائی اسمبلی میر اسد اللہ بلوچ نے حب میں کوسٹ گارڈ سے متعلق اپنے تحفظات کااظہار کیا۔جس پر وزیراعلی بلوچستان میرسرفرازبگٹی نے کہاکہ کوسٹ گارڈ سے متعلق رکن اسمبلی میراسد بلوچ کے تحفظات کاادراک کرتے ہوئے کوسٹ گارڈ حکام کو طلب کرینگے اس سلسلے میں اپوزیشن کو بھی دعوت دیں گے کہ وہ آئیں۔وزیراعلی بلوچستان نے کہاکہ اسپیکر سے درخواست ہے کہ اسمبلی کو رولز وریگولیشن کے تحت چلایاجائے۔اسپیکر بلوچستان نے وزیراعلی بلوچستان کے تجویز کی تائید کی اورکہاکہ اگرارکان کو موقع نہ دیں تو پھر شکوے شکایات کرتے ہیں البتہ میری کوشش ہے کہ اسمبلی کو رولز وریگولیشن کے تحت چلایاجائے۔علی مدد جتک نے کہاکہ بدقسمتی سے سستی شہرت کیلئے لوگ بلوچ وپشتون کانعرہ لگا رہے ہیں،کوسٹ گارڈ کی چیک پوسٹ میراسد بلوچ کے وقت میں بھی موجود تھی لیکن اس وقت بھی یہی مسائل درپیش تھے۔بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں میر علی مدد جتک اور میراسد اللہ بلوچ کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔بعدازاں اسپیکر ودیگرارکان نے دونوں کو چھپ کرایا۔ بعدازاں اسمبلی اجلاس کوجمعرات تک کیلئے ملتوی کردی۔
بلوچستان اسمبلی اجلاس،علی مدد جتک اور اسد بلوچ کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

ٹیگز:
بلوچستان اسمبلی اجلاس
