کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)مسلم لیگ(ن) بلوچستان کے مرکزی رہنما چوہدری نعیم کریم نے اپنے دورہ انگلینڈ کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اس وقت کسی بھی قسم کی سازش کا متحمل نہیں ہوسکتاعمران خان نیازی ملک میں عدم استحکا م پیدا کرنے کی سازش کررہے ہیں مسلم لیگ(ن) کے کارکن عمران نیازی کی ملک اوراداروں کے خلاف سازش کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہونگے،ڈی جی آئی ایس پی آر اور ڈی جی آئی ایس آئی نے عمران نیازی کے جھوٹ کا بیچ چوراہے پر بھانڈہ پھوڑ دیا ہے۔ یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں چوہدری نعیم کریم نے کہا کہ عمران نیازی اور پی ٹی آئی اقتدارچلے جانے کے بعد اپنے ہوش ہوچکے ہیں اور وہ مسلسل ملک اور قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران نیازی نے ساڑھے تین سال کے دوران عوام اورملک کی خدمت کرنے کی بجائے صرف اور صرف سیاسی قائدین کی کردار کشی کی فارن فنڈنگ کیس اور توشہ خانہ کیس میں عمران نیازی خود چور ثابت ہوچکے ہیں عمران نیازی اپنی ڈوبتی ہوئی سیاسی کشتی کو بچانے کیلئے ملک میں عدم استحکام اورانتشار پھیلانا چاہتے ہیں پاکستان کے عوام عمران خان کے اصل چہرے سے واقف ہوچکے ہیں اور اب عوام انکے بہکاوے میں نہیں آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) نے اپنی سیاست داؤ پر لگاتے ہوئے سخت فیصلے کرکے ملک کودیوالیہ ہونے سے بچایااب جبکہ ملک کی معیشت میں استحکام آرہا ہے تو عمران نیازی لانگ مارچ کے ذریعے ملک کی معیشت کو تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ترجمان آئی ایس پی آر اور ڈی جی آئی ایس آئی نے عمران نیازی کا اصل چہرہ عوام کے سامنے پیش کیا ہے دن میں اداروں کے سربراہوں کے خلاف باتیں کرنے والے رات کے اندھیرے میں جاکران سے ملاقاتیں کرتے ہیں جو انکی دوغلی پالیسیوں کامنہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام پاک فوج اوردیگر سلامتی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ان اداروں کے خلاف ہونے والی سازشوں کو ناکام بنادیں گے۔
پاکستان اس وقت کسی بھی قسم کی سازش کا متحمل نہیں ہوسکتا، چوہدری نعیم کریم

ٹیگز:
چوہدری نعیم کریم
