صومالیہ(ڈیلی گرین گوادر) صومالیہ میں دو خودکش بم دھماکوں کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہوگئے۔خبر ایجنسی کے مطابق دونوں کار بم دھماکے وزارت تعلیم کی عمارت کے پاس کیے گئے، ہلاک افراد میں ایک سیکیورٹی اہلکار بھی شامل ہے۔زوردار دھماکوں کی شدت سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے، تاحال کسی گروپ نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
صومالیہ، وزارت تعلیم کی عمارت پر دو خودکش دھماکے، 6 افراد ہلاک

ٹیگز:
صومالیہ
