کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان اسمبلی اجلاس صوبائی وزیرزراعت میر اسد اللہ بلوچ نے کہاکہ 10جولائی سے شروع ہونیوالی بارشوں کے دوران بلوچستان حکومت نے اپنے محدود وسائل میں رہتے ہوئے بروقت اقدامات اٹھائے، گزشتہ اجلاس میں ہم نے بارشوں اور سیلاب سے ہونیوالے نقصانات کے حوالے سے وفاق سے 22بلین روپے کا پیکج کی قرار داد منظور کرائی مگر وفاقی حکومت نے اب تک کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں کئے ہیں انہوں نے کہاکہ بلوچستان حکومت میں 10ہزار ٹریکٹر گھنٹے 3سو بلڈوزر گھنٹے ہر رکن کو فراہم کررہی ہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم بلوچستان کے دورے پر آکر علامہ اقبال اور غالب کے اشعار پڑھ کر واپس چلے جاتے ہیں ایسے میں وہ جماعتیں جو وفاقی حکومت کی اتحادی ہیں وہ وزیر اعظم پر دبا? ڈالیں پوری دنیا سے وفاقی حکومت کو امداد فراہم کی گئی ہے مگر بلوچستان تک یہ امداد نہیں پہنچی۔
وفاقی حکومت کو امداد فراہم کی گئی ہے مگر بلوچستان تک یہ امداد نہیں پہنچی، میراسد اللہ بلوچ

ٹیگز:
میراسد اللہ بلوچ
