کوئٹہ(اڈیلی گرین گوادر)ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے حب رند مارکیٹ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اس واقعے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس بلوچستان سے فوری رپورٹ طلب کرلی ہے وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ واقعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیں اور انہیں جلد از جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے پیر کو یہاں جاری ایک بیان میں ترجمان صوبائی حکومت شاہد رند نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے یقین دلایا ہے کہ حکومت انصاف کے تمام تقاضے پورے کرے گی اور ذمہ داروں کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے گی ترجمان صوبائی حکومت نے کہا کہ بلوچستان حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اور کسی کو بھی صوبے کے امن کو خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی انہوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائیگا
حب رند مارکیٹ میں پیش آنے والے واقعہ پر حکومت بلوچستان نے آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب کرلی،شاہد رند

ٹیگز:
شاہد رند
