کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) بی اے پی کے صوبائی جنرل سیکرٹری سنیئر صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہا کہ عوام کو سرکاری ہسپتالوں میں علاج معالجہ کی مفت اور جدید طبی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیحی ہے ڈاکٹرز اور سٹاف مریضوں کی علاج معالجہ اور مفت طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائے سول ہسپتال کوئٹہ کو فعال بنانے کیلئے موجودہ حکومت نے بھرپوراقدامات اٹھائے ہے تاکہ صوبے کے دور دراز سے آئے ہوئے غریبوں مریضوں کو مفت طبی سہولیات میسر ہوسکے ان خیالات کااظہار انہوں نے سول ہسپتال کوئٹہ ٹراما سنٹر کا معائنہ کیا ٹراما سنٹر پہنچنے پر ڈائریکٹر ٹراما سنٹرودیگر سنیئر ڈاکٹرز نے سنیئر صوبائی وزیر کو ٹراما سنٹر میں زیر علاج مریضوں کو دی جانے والے طبی سہولیات سمیت ٹراما سنٹر کو مزید فعال بنانے کیلئے اقدامات کرنے پر بات چیت کی سنیئر صوبائی وزیر نے ٹراما سنٹر میں حلقے سے آئے ہوئے زیارت کلی ملیکٹ اور سنجاوی کلی بغاو میں روڈ ایکسیڈنٹ میں زخمی ہونے زخمیوں، مریضوں کے علاوہ ٹراما سنٹر میں داخل تمام مریضوں کے پاس جاکر انکی عیادت کی اور انکی لواحقین سے مریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات کے حوالے سے دریافت کی سنیئرصوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ سول ہسپتال کوئٹہ سمیت صوبائی درالحکومت کے دیگر ہسپتالوں میں عوام کو صحت کی تمام تر مفت طبی سہولتوں کی فراہمی کیلئے حکومت تمام وسائل کو بروئے کارلائے گی سنیئر صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے ڈائریکٹر ٹراما سنٹر اور سول ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ مریضوں کی دیکھ بال اور انہیں مفت طبی سہولیات کی فراہم کرے انہوں نے کہاکہ حکومت بلوچستان کا اولین ترجیحی صوبے میں عوام صحت اور مفت تعلیم سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی ہے اور حکومت کی بھرپور توجہ اور وسائل کی فراہمی سے سول ہسپتال کوئٹہ کے تمام شعبے فعال ہے بلکہ مزید فعالی کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭
عوام کوسرکاری ہسپتالوں میں علاج معالجہ کی مفت اورجدید طبی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیحی ہے، حاجی نورمحمد دمڑ

ٹیگز:
حاجی نورمحمد دمڑ
