کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) صوبائی مشیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کوٹۂ کے علاقے لورالائی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے طالب علم کے جان بحق اور زخمی ہونے والے طالب علموں کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ مشیر داخلہ میر ضیاء نے سفاک ملزم کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دینے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ یونیور سٹی کے کیمروں کی مدد سے ملزم کو ٹریس کرکے جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔ مشیر داخلہ نے کہا کہ ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ مشیر داخلہ میر ضیاء نے ہدایت کی کہ سپروائزری افسران مقتولین کی فیملی کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں اور انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے
مشیرداخلہ نے لورالائی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے طالب علم کی ہلاکت کانوٹس لے لیا

ٹیگز:
مشیرداخلہ
