کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے مستونگ کے علاقے اسپلنجی میں دہشت گردوں کے خلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کامیاب کاروائی پر اظہار اطمینان کیا ہے۔یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں وزیراعلیٰ نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں سی ٹی ڈی اور حساس اداروں کی کارکردگی کو خراج تحسین کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیکورٹی اہلکاروں نے دہشت گردوں کے ٹھکانے تباہ کر کے انہیں بھاری جانی نقصان پہنچایاہے انہوں نے کاروائی کے دوران 3 سیکیورٹی اہلکاروں کے زخمی ہونے پر افسوس کا اظہار کیا اور کہاکہ ہمارے سیکورٹی ادارے جرات و بہادری کے ساتھ دہشت گردوں کا کامیابی سے مقابلہ کر رہے ہیں اوردہشت گردی کے مکمل خاتمے کو یقینی بنانے کا پختہ عزم رکھتے ہیں۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کی جنگ میں کامیابی عوام اور ہمارے سیکورٹی اداروں کی ہوگی۔
ہمارے سیکورٹی ادارے جرات و بہادری کے ساتھ دہشت گردوں کا کامیابی سے مقابلہ کر رہے ہیں،وزیراعلیٰ بلوچستان

ٹیگز:
وزیراعلیٰ بلوچستان
