کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)جوائنٹ ایکشن کمیٹی جامعہ بلوچستان کے پروفیسر ڈاکٹر کلیم اللہ بڑیچ، شاہ علی بگٹی نذیراحمدلہڑی، فریدخان اچکزئی، نعمت اللہ کاکڑ اور گل جان کاکڑ و دیگر نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے گذشتہ روز ھونے والے اجلاس میں جامعہ بلوچستان کو درپیش سخت مالی و انتظامی بحران کی مستقل حل کیلئے ھونے والے اہم فیصلوں جس میں ایک جامع ڈرافٹ وزیر اعلی، گورنر بلوچستان، مرکزی حکومت، ایچ ای سی اور سیاسی جماعتوں، طلبا تنظیموں اور سول سوسائٹی کو پیش کرنے اور بروزِ سوموار 11 مارچ سے جامعہ بلوچستان کے مین گیٹ سریاب روڈ اور اگلے ہفتے سے پریس کلب کوئٹہ کے ساتھ کیمپ لگانے اور سریاب روڈ اور شہر کے مختلف شاہراہوں جناح روڈ، قندھاری بازار،لیاقت بازار اور صوبائی اسمبلی کے سامنے احتجاجی مظاہرے کرنے کو کامیاب بنانے کیلئے اپنے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تنخواہوں اور پنشنز کی ادائیگی ہمارا آئینی اور بنیادی حق ہے اس ہوشربا مہنگائی میں جامعہ کے اساتذہ کرام اور ملازمین پچھلے تین مہینوں سے تنخواہوں اور پنشنز سے محروم ہیں جبکہ ریسرچ سینٹرز کے اساتذہ کرام اور ملازمین کو تو اضافہ شدہ 35 فیصد اور ہاس ریکوزیشن سے بھی محروم رکھا گیا ہے۔بیان میں جامعہ بلوچستان کی انتظامیہ سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ ریٹائرڈ کنٹریکٹ آفیسران اور سابقہ وائس چانسلر کی جانب سے کنٹریکٹ پر نئی تعنیاتوں کو منسوخ کریں اور کئی سالوں سے کنٹریکٹ اور فکس پے پر کام کرنے والوں کو بھی دیگر ملازمین کی طرح مستقل کریں اور سی پی فنڈز کی بجائے جی پی فنڈز پر تعنیاتی کا آرڈر کیا جائے۔ بیان میں صوبائی ومرکزی حکومت،گورنربلوچستان، ایچ ای سی سے پر زور مطالبہ کیا کہ جامعہ بلوچستان کیلئے فوری طور پر تین مہینوں کی تنخواہوں اور پنشنز، چار مہینوں کی ڈی آر اے نومبر 2023 کی ہاوس ریکوزیشن کے بقایاجات اور ریسرچ سینٹرز کے لئے بیل آٹ پیکیج فراہم کریں اور مستقل حل کیلئے آنے والے سالانہ بجٹ میں اپنے انتخابی منشور کے مطابق جی ڈی پی کا 5 فیصد تعلیم کے شعبے کیلئے مختص کریں اور صوبائی حکومت گرانٹس ان ایڈز میں کم ازکم دس ارب روپے مختص کریں۔ بیان میں تمام اساتذہ کرام اور ملازمین سے اپیل کیا کہ وہ بروز سوموار کو تنخواہوں اور پنشن کے لئے کیمپ میں بھرپور انداز میں شرکت کریں۔
تنخواہوں کی عدم ادائیگی،جامعہ بلوچستان کے اساتذہ وملازمین کا احتجاجی کیمپ لگانے کااعلان

ٹیگز:
جامعہ بلوچستان
