کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ ہم نے ریکوڈِک معاہدہ سے متعلق تمام سیاسی مسائل کو افہام اور تفہیم سے حل کیا،ریکوڈک معاہدے سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے،بیرک گولڈ کمپنی کی آنے کی وجہ سے دیگر سرمایہ کار کمپنیوں کا بھی صوبے کی جانب رجحان بڑھے گا۔ یہ بات انہوں نے ہفتہ کو بیرک گولڈ کمپنی کے سی ای او مسٹر مارک بریسٹو سے ملا قات کے دوران گفتگو کر تے ہوئے کہی۔ ملاقات میں صوبائی وزیر سردار عبدالرحمان کھیتران اور چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی بھی موجود تھے۔ وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ گزشتہ تین ماہ سے ہمیں سیلاب متاثرین کی صورت ایک بڑے چیلنج کا سامنا ہے ہم نے ریکوڈِک معاہدہ سے متعلق تمام سیاسی مسائل کو افہام اور تفہیم سے حل کیااس معاہدے سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ روزگار میں مقامی افراد کو ترجیح دی جائے گی ہم نے مل کر بلوچستان اور پاکستان کے لیے کام کرنا ہے بیرک گولڈ کمپنی کی آنے کی وجہ سے دیگر سرمایہ کار کمپنیوں کا بھی صوبے کی جانب رجحان بڑھے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس کمپنی کے ساتھ نہ صرف پارٹنرز بلکہ پارٹنر سے بھی بڑھ کر کام کریں گے کمپنی کی جانب سے تعلیم اور پانی سمیت مختلف شعبوں میں دلچسپی خوش آئند ہیں ہمیں بھی اپنے نوجوانوں کی تکنیکی صلاحیتوں میں اضافہ کرنے کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر گفتگو کر تے ہوئے بیرک گولڈ کمپنی کے سی ای او مسٹر مارک بریسٹو نے کہاکہ ہماری دعائیں سیلاب متاثرین کے ساتھ ہیں سیلاب متاثرین کی مالی مدد بھی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ایک بار پھر بلوچستان آکر بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے،ہماری ٹیم علاقے کی ڈویلپمنٹ اور فزیبلٹی سٹڈی پر کام کر رہی ہے روزگار کی فراہمی کے ساتھ تعلیم اور ووکیشنل ٹریننگ پر بھی کام کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ منصوبے کے لئے ہوا اور شمسی توانائی سمیت جیو تھرمل توانائی کو بھی بروئے کار لائیں گے علاقے کی بہتری کے لئے مواصلاتی رابطوں کو بھی بہتر بنانے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ روزگار میں مقامی باصلاحیت افراد کو ترجیح دی جائے گی ہم اس منصوبے میں حکومت بلوچستان کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔
ریکوڈک معاہدہ سے متعلق تمام سیاسی مسائل کو افہام اور تفہیم سے حل کیا،وزیراعلیٰ بلو چستان

ٹیگز:
وزیراعلیٰ بلو چستان
