کوئٹہ(ڈیلی گر ین گوادر) قائم مقام گورنر بلوچستان میر جان محمد جمالی نے مرحوم سردار عطاء اللہ مینگل کے بھائی اور بی این پی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل کے چچا سردار مہر اللہ مینگل کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ سردار مہر اللہ مینگل نے ساری زندگی دلیری اور ستقامت سے گزاری انکی سیاسی جدوجہد کو مدتوں یاد رکھا جائیگا، یہاں جاری کردہ ایک بیان میں قائم مقام گورنر بلوچستان نے سردار مہر اللہ مینگل کی وفات پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سردار مہر اللہ مینگل وضع دار سیاسی شخصیت تھے جنہوں نے ہمیشہ ترقی اور حقوق کی جدوجہد کی وہ ایک نظریاتی فکری سیاسی شخصیت تھے۔ انہوں نے دعا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرما کر جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے۔
سردار مہر اللہ مینگل وضع دار سیاسی شخصیت تھے جنہوں نے ہمیشہ ترقی اور حقوق کی جدوجہد کی،میر جان محمد جمالی

ٹیگز:
میر جان محمد جمالی
