واشک(ڈیلی گرین گوادر)واشک میں فائرنگ سے 1نوجوان جاں بحق دو زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق ضلع واشک کے سب تحصیل شاہوگیڑی کے علاقے خرماگئے میں مکان کی تعمیر کے لئے ایک خاندان کے نوجوانوں نے اینٹ لا کر اتارنا شروع کیا کہ کلی کے رہائشی نے ان پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک نوجوان موقع پر جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو فوری طور پر ڈویژنل شیخ زید ہسپتال خاران منتقل کیا گیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی جبکہ زخمی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کر نے کے بعد کوئٹہ منتقل کر دیا گیا۔
واشک میں فائرنگ سے1 نوجوان جاں بحق،دوسرا زخمی

ٹیگز:
واشک
