بولان(ڈیلی گرین گوادر)ڈھاڈر پو لیس کی کا روائی، 49کلو گرام چرس آمد کر کے 1ملزم کو گر فتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی کچھی محمود احمد نوتیزئی کی خصوصی ہدایت پر زیر نگرانی ڈی ایس پی ایس ڈی پی او بلک شیر مری کے ایس ایچ او ڈھاڈر نذیر احمد سیال نے اپنی ٹیم ایس آئی شوکت علی، اے ایس آئی علی نواز ابڑو ہیڈ کانسٹیبل مولابخش ابڑو،ہیڈ کانسٹیبل مقبول احمد ابڑو،محمد سلیم ابڑو، ممتاز علی ابڑو کانسٹیبل کاشف علی کانسٹبل شاہ زمان شاھوانی کے ہمراہ نیشنل ہائی وے پر کاروائی کرتے ہوئے کوئٹہ کی طرف سے آنے والی مہران گاڑی کا پیچھا کرتے ہوئے گاڑی کو روک کر دوران تلاشی خفیہ خانوں سے اعلی کوالٹی کی 49 کلو گرام پختہ چرس برآمد کر کے ملزم عبدالباقی ولد شیر محمد قوم جمالدینی سکنہ نوشکی کو حسب ضابطہ گرفتارکرلیا۔ پو لیس کے مطابق رواں ہفتے ڈھاڈر پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف تیسری کاروائی 49 کلو گرام چرس برآمد کرکے ملزم گرفتار کرلیامزید تفتیش جا ری ہے۔
ڈھاڈر پولیس کی کا رروائی، 49 کلو گرام چرس بر آمد، 1ملزم گر فتار

ٹیگز:
چرس
