کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان عوامی پارٹی کے بانی سینیٹر سعید احمد ہاشمی نے کہا ہے کہ حالات کے پیش نظر تمام تر سیاسی قیادت کے مابین میثاق قومی سلامتی وملکی بقا انتہائی ناگزیر ہے۔یہ بات انہوں نے مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہی،انہوں نے کہا کہ اقتدار کی رسہ کشی ایک دوسرے پر الزام تراشی کی بجائے ملک و قوم کو درپیش مسائل اور معاشی بحران سے دائمی نجات کے لئے قابل عمل متفقہ لائحہ اختیار کرنے اور پارلیمنٹ کی توقیر کی بحالی و مضبوطی کے لیے متفقہ قانون سازی کی جائے سیاسی معاشی ریاستی اور دیگر تمام مسائل کا واحد حل مضبوط و بااختیار پارلیمنٹ ہے۔سعید ہاشمی نے مزید کہا کہ ریاست کا سب سے اہم ترین ستون پارلیمنٹ ہے اور تمام ریاستی ادارے اسی بنیادی ستون کے سہارے قائم ہیں۔جمہوری عظمت واتھارٹی کا تقاضا ہے کہ تمام ریاستی ادارے پارلیمنٹ کے سامنے سرنگوں ہوکرآئین کے اندر رہتے ہوئے اپنے فرائض کی ادائیگی یقینی بنائیں۔
حالات کے پیش نظر تمام تر سیاسی قیادت کے مابین میثاق قومی سلامتی وملکی بقا انتہائی ناگزیر ہے، سعید احمد ہاشمی

ٹیگز:
سعید احمد ہاشمی
