کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان پیس فورم کے سربراہ نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے کہا ہے کہ اساتذہ مہذب تعلیم یافتہ اور سنجیدہ سماج کی تشکیل میں اپنا کردار ادا کریں،جب بچے اسکولوں سے مہذب انسان بن کر نکلیں گے تب ہی پورا سماج ترقی یافتہ وخوشحال ہوگا اور اساتذہ بھی اپنا بلند مرتبہ و مقام حاصل کرپائیں گے۔یہ بات انہوں نے عالمی یوم اساتذہ کے موقع پر ایک پیغام میں کہی۔ نوابزادہ لشکری رئیسانی نے مزید کہا کہ بلوچستان کے اساتذہ بھی اپنے رتبے و عظمت کو بلند کرنے اور ایک مہذب سنجیدہ سماج کی تشکیل میں اپنا کردار ادا کریں اور اس مقصد کے لئے اسکولوں میں تہذیب و علم کی بنیاد پر اپناکردار ادا کریں جب بچے اسکولوں سے مہذب انسان بن کر نکلیں گے تب ہی پورا سماج ترقی یافتہ وخوشحال ہوگا اور اساتذہ بھی اپنا بلند مرتبہ و مقام حاصل کرپائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایک مثبت سماج کی تشکیل اور رہنمائی تعلیمی اداروں سے ہوتی ہے اساتذہ کی اولین ذمہ داری ہے کہ ایک خوشحال اور مہذب سماج کی تشکیل کیلئے تعلیمی اداروں میں اپنا کردار ادا کریں اورجس کرپشن و افراتفری سے ہم گزررہے ہیں ایسے میں آئندہ نسلوں کی ایسی رہنمائی کریں کہ کرپشن سے پاک سماج کی تشکیل ہواور اساتذہ بھی اس سماج میں باعزت زندگی گزاریں اور پوری دنیامیں ہم ایک مہذب معاشرے کے طور پر جانے جانیں اس سماج کی تشکیل میں اساتذہ کا اہم کردار ہے۔ والدین بھی اساتذہ کیساتھ تعاون کریں تاکہ ان کے بچے آئندہ آنے والے دنوں میں ایک مہذب معاشرے کا حصہ بنیں۔
اساتذہ مہذب تعلیم یافتہ اورسنجیدہ سماج کی تشکیل میں اپنا کردارادا کریں، نوابزادہ لشکری رئیسانی

ٹیگز:
نوابزادہ لشکری رئیسانی
