نصیرآبا (ڈیلی گرین گوادر) ڈپٹی کمشنرعائشہ زہری نے ڈیرہ مراد جمالی میں قائم لائبریری کا دورہ کیا اور سہولیات کا جائزہ لیا اس موقع پر خلیل احمد ابڑو نے ڈپٹی کمشنر کو تمام تر صورتحال اور وسائل کی کمی کے متعلق آگاہی فراہم کی لائبریری میں تعلیمی مطالعہ کرنے والے طلباء نے بھی ڈپٹی کمشنر سے ملاقات کرکے لائبریری میں پڑھنے کی ٹائمنگ میں اضافے اور دیگر سہولیات کی فراہمی کی استدعا کی اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنرز ڈاکٹر محمد آصف نواز اور کامران حسین مشتاق بھی موجود تھے ڈپٹی کمشنر نصیرآباد عائشہ زہری نے کہا کہ لائبریریاں علمی خزانہ ہوتی ہیں اور کتب بینی کے شوقین افراد کتابوں کے سینوں میں چھپے علم کے خزانوں سے مستعفید ہوتے ہیں نصیرآباد کے نوجوان نسل کا کتب بینی کا شوق میں خوش آئند اقدام ہے نصیرآباد ضلعی انتظامیہ لائبریری کے تمام بنیادی مسائل حل کرنے کے لئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے گی لائبریری میں مزید کتابوں کے اضافے کے لیے فوری اقدامات کرنا ناگزیر بن چکا ہے اس حوالے سے بالا حکام کو بھی آگاہ کیا جائے گا انہوں نے لائبریری کے منتظمین کو احکامات دیئے کہ لائبریری میں کتابیں پڑھنے والوں کے لیے ٹائم میں اضافہ کیا جائے اور بجلی کی فراہمی کے لیے بھی ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنایا جائے تاکہ مطالعے کے لیے آنے والوں کو کسی بھی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
ڈپٹی کمشنرعائشہ زہری کا ڈیرہ مراد جمالی میں قائم لائبریری کا دورہ

ٹیگز:
لائبریری کا دورہ
