کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) کمشنر کوئٹہ ڈویژن سہیل الرحمن بلوچ کی زیر صدارت اسپورٹس کمپلیکس بروری روڈ کی تعمیر میں حائل رکاوٹوں کے خاتمے اور میڈیا ٹاؤن کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں مشیر کھیل عبدالخالق ہزارہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کوئٹہ نور محمد مندوخیل، صدر پریس کلب کوئٹہ رضا، جنرل سیکرٹری عبدالخالق رند کے علاؤہ دیگر متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے۔اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ اسپورٹس کمپلیکس اور میڈیا ٹاؤن کے منصوبوں میں حائل رکاوٹوں کو جلد از جلد کرکے کام کی بروقت تکمیل کے لیے ہرممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے تاکہ نوجوانوں کو کھیلوں کے میدان اور بہترین ماحول میسر آسکے۔ اسپورٹس کمپلیکس اور میڈیا ٹاؤن کا منصوبہ اہمیت کا حامل ہے اور صوبائی حکومت جامع حکمت عملی کے تحت ان منصوبوں پر سنجیدگی سے اقدامات اٹھا رہی ہے لہذا عوامی نوعیت کے ان منصوبوں کے لیے مختص جگہ اور فنڈز کی فراہمی کو ممکن بنایا گیا ہے اس سلسلے میں لینڈ کی دستیابی اور منتقلی کا عمل جلد از جلد مکمل کیا جائے جبکہ اسپورٹس کمپلیکس کی اراضی پر قبضہ کو جلد از جلد ختم کیا جائے تاکہ منصوبوں میں پیش رفت ممکن ہوسکے۔ اجلاس میں کہا گیا کہ محکمہ لائیو اسٹاک کی اراضیوں کی نشاندہی کے لیے محکمہ اور ریونیو عملہ فوری اقدامات اٹھاتے ہوئے ایک جامع رپورٹ مرتب کریں تاکہ معلوم ہوسکے کہ محکمے کی زمین کہاں ہیں اور ان کی الاٹمنٹ اور مختص کرنے کی نوعیت کیا ہے۔ انہوں نے اسپورٹس کمپلیکسبروری روڈ کی اراضی پر قائم پولٹری فارم پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو پولٹری فارم دس یوم کے اندر اندر منتقل اور سرکاری اراضی کو خالی کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہاکہ مزکورہ اراضی حکومت بلوچستان کی ملکیت ہے اور موجودہ پی ایس ڈی پی میں اسپورٹس کمپلیکس کے لیے جگہ مختص کیا گیا ہے۔لہذا اسپورٹس کمپلیکس میں حائل رکاوٹوں کو جلد جلد دور کئے جائیں تاکہ وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کے ویژن کے مطابق اسپورٹس کمپلیکس کی بروقت تکمیل کویقینی بنایا جائے۔ اجلاس میں میڈیا ٹاؤن کے حوالے سے بھی متعدد مسائل کی نشاندہی اور اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں مختلف تجاویز پیش کئے گئے۔
سہیل الرحمن بلوچ کی زیرصدارت بروری روڈ کی تعمیرمیں حائل رکاوٹوں کے خاتمےاور میڈیا ٹاؤن کے حوالے سے اجلاس منعقد

ٹیگز:
اجلاس منعقد
