کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلو چستان میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائر س کاکوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔ محکمہ صحت کے کوروناوائرس آپریشن سیل کی جا ری کر دہ رپورٹ کے مطابق بلو چستان کے 6اضلا ع سے 194افراد کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے کسی بھی شخص میں کورونا وائرس کی تصدیق نہیں جبکہ 13افراد کے نتائج آنا با قی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کے فعال مریضوں کی تعداد10ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوروان کوروناوائرس کے شکار 1مریض صحت یاب ہوا جس کے بعد صحت یا ب ہو نے والوں کی تعداد 35614ہو گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق صوبے اب تک کوروناوائرس سے 378افراد کی اموات ہو چکی ہے۔
بلوچستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کاکوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا

ٹیگز:
کورونا وائرس
